فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کورونا کے وار تیز

ملک میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کورونا وائرس کے وار تیز ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ قومی صحت کو ہیلتھ کیئر ورکرز برائے این آئی ایچ کی رپورٹ ارسال ہوئی جس میں 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 35 ہیلتھ ورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں میں 20 ڈاکٹر، 2 نرسز، اور13 ہیلتھ سٹاف کورونا پازیٹو ہوگئے جس کے بعد ملک میں اب کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 17151 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں 10281 ڈاکٹرز، 2425 نرسز اور 4445 ہیلتھ سٹاف کورونا پازیٹو ہوئے ہیں تاحال ملک میں 168 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ 458 ہیلتھ ورکرز گھر جبکہ 29 اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں، کورونا سے متاثرہ اور جاں بحق بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے۔

سندھ میں 6004 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 60 جاں بحق، پنجاب میں 3489 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 29 جاں بحق، کے پی میں 4062 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 44 جان بحق، اسلام آباد میں 1584 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 14 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان 309 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 3 جاں بحق، بلوچستان میں 860 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 جاں بحق جبکہ آزادکشمیر میں 843 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں 16496 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

The post فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کورونا کے وار تیز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email