مندر پر حملہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مندر پر حملہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رحیم یار خان کے شہر بھونگ میں مندر پر حملے کی بھر پور مذمت کرتا ہوں ، مندر پر حملے کے واقعے میں ملوث شرپسند افراد کا عمل نا قابل معافی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دین اسلام سلامتی اور عدم تشدد کی تعلیم دیتا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ  آئین پاکستان بھی تمام مذاہب کی عبادت گاہوں اور مذہبی رسومات کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

The post مندر پر حملہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عمران اسماعیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email