روات انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

راولپنڈی کے انڈسٹریل ایریا روات میں بچوں کے پیمپرز تیار کرنے والی فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری میں اربوں روپے مالیت کی مشینری حال ہی میں چائنہ سے منگوائی گئی تھی، خوفناک آگ لگنے کی وجہ سے فیکٹری کے بیشتر حصے کی چھت اور دیواریں آگ کی حدت سے منہدم ہوگئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 بجکر 51 منٹ پر کال موصول ہوئی اور فوری رسپانس کیا، آگ بجھانے کے لئے ریسکیو آپریشن 23 گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

ریکسیو (1122) نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کی 28 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا ہے۔

The post روات انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email