انڈیا نے کھلاڑیوں کو منع کیا اس سے زیادہ گھٹیا پن اور کیا ہوسکتا ہے ، سلیم ملک

سابق کرکٹر سلیم ملک نے کہا کہ انڈیا نے کھلاڑیوں کو منع کیا اس سے زیادہ گھٹیا پن اور کیا ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر سلیم ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اسپورٹس کے خلاف جانا گھٹیا حرکت ہے ، پاکستان لیگ کروائیں جو کھیلنا چاہتا ہے وہ آکر کھیلے گا ، انڈیا نے کبھی بھی نہیں چاہا کہ پاکستان میں کرکٹ ہو۔

سابق کرکٹر سلیم ملک نے کہا کہ انڈیا ہمیشہ گندے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے ، ہمارا پی ایس ایل بہت اچھا ہوا ہے ، اب کافی لوگ آنا شروع ہوئے ہیں ، پچھلے کئی سالوں سے ڈومیسٹک کرکٹ ہو رہی ہے ، بارشوں میں میچ کروا رہے ہیں ، جب کرکٹ بورڈ ایسی حرکات کریگا تو پھر تنقید بھی ہوگی ، انڈیا کے اچھے کرکٹرزکو اس بارے سوچنا چاہیے۔

The post انڈیا نے کھلاڑیوں کو منع کیا اس سے زیادہ گھٹیا پن اور کیا ہوسکتا ہے ، سلیم ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email