اداکارہ ثانیہ شمشاد نے اپنی کُل کائنات سے ملوادیا

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثانیہ شمشاد نے شوہر اور بیٹے کو اپنی کُل کائنات قرار دے دیا۔

اداکارہ نے بیٹے کی تصویر شیئر کی جس میں اس نومولود کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

ثانیہ شمشاد نے لکھا کہ میری کُل کائنات ایک ہی تصویر میں ، انہوں نے اسی پوسٹ میں اپنے بیٹے کا نام بھی بتادیا۔

اداکارہ کے مطابق انہوں نے بیٹے کا نام ازلان سید رکھا ہے۔

واضح رہے کہ عید کے موقع پر اداکارہ نے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے خوشخبری سنائی تھی کہ عید کے پُرمسرت موقع پر اللہ نے انہیں بہترین تحفے سے نوازا ہے، ثانیہ شمشاد 2019 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

The post اداکارہ ثانیہ شمشاد نے اپنی کُل کائنات سے ملوادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email