آن لائن کاروبار کرنیوالوں کیلئے جھٹکا؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

آن لائن کاروبار کرنے والے بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے  مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) یکم ستمبر سے آن لائن کاروبار کرنے والوں سے 2 فیصد  ٹیکس وصول کرے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آن لائن کاروبارکے مالکان تمام اشیاء کی خریداری پر2 فیصد ٹیکس دیں گے جبکہ ٹیکس فائلرز پر دو فیصداضافی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن کاروبار کرنے والے نان فائلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

آن لائن مارکیٹ پلیس پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ نئے بجٹ میں کیا گیا تھا۔

The post آن لائن کاروبار کرنیوالوں کیلئے جھٹکا؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email