ٹک ٹاک کے زبردست فیچر نے صارفین کے دل جیت لئے

ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لئے زبردست فیچر پر آزمائش ‏شروع کر دی ہے۔

ٹک ٹاک پر ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے کے بعد دیگر سوشل میڈیا ایپس کی طرح اسٹوریز کا فیچر تیار ‏کیا جارہا ہے۔ ‏

انسٹاگرام، فیس بک اور اسنیپ چیٹ کی طرح اب ٹک ٹاک پر بھی صارفین اسٹوریز لگا سکیں گے ،اس ‏فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے اور تجزیے کے بعد اسے متعارف کروایا جائے گا۔

فی الحال اسے محدود پیمانے پر متعارف کروایا گیا ہے تاکہ فیڈ بیک حاصل کر کے اس میں مزید ‏بہتری لائی جا سکے۔

دیگر سوشل میڈیا ایپس کی طرح ٹک ٹاک اسٹوری کی مدت بھی 24 گھنٹے ہو گی جو مقررہ مدت ‏کے بعد ازخود ختم ہو جائے گی ،اسٹوری میں صارفین، تصاویر، ویڈیوز لگا سکیں گے۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محدود پیمانے پر اسٹوری آپشن کو ‏متعارف کروا کر ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

The post ٹک ٹاک کے زبردست فیچر نے صارفین کے دل جیت لئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email