ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 21 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 21 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ٹیکس بیس کو بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطحی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے جولائی 2021 میں 413 ارب ٹیکس اکھٹا کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کی تعریف کی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس محصولات کی غیر معمولی وصولی حکومت کی معاشی ترقی کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید انداز سے ٹیکس بیس کو بڑھایا ہے اور اس سے مزید افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جاسکتا ہے۔

The post ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 21 فیصد زائد ٹیکس وصول کیا، شوکت ترین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email