منوج باجپائی نے ویب سیریز کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا دیا

بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے ویب سیریز دی فیملی مین ٹو کی کامیابی کے بعد ایک دم اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی فیملی مین ٹو کی 9 اقساط کے لئے اداکار نے باقی کاسٹ کے مقابلے میں سب سے زیادہ 10 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ لیا تھا۔

اب سیزن ٹو کی کامیابی کے بعد انہوں نے سیزن 3 کے لئے اپنے معاوضے میں بڑا اضافہ کیا ہے۔

سیزن 3 کے لئے منوج باجپائی نے 10 کے بجائے 24 کروڑ روپے بطور معاوضہ لینے کی خواہش ظاہر کی ہے، اداکار نے یکدم ہی اپنے معاوضے میں 14 کروڑ کا اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دی فیملی مین 2  میں مرکزی کردار ادا کرنے والے منوج باجپائی اپنی مذکورہ سیریز کی وجہ سے ہی خبروں میں رہتے ہیں۔

The post منوج باجپائی نے ویب سیریز کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email