ہر حکومت نے آزاد کشمیر کو ہی فتح کرنے کی کوشش کی ہے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہر حکومت نے آزاد کشمیر کو ہی فتح کرنے کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پانچ اگست دوہزار انیس کو سات سو بتیس دن گزر گئے ہیں ، کشمیر آتش فشاں ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ایٹمی طاقتوں کے درمیان فلیش پوائنٹ بن چکا ہے ، موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ہی فتح کیا ، موجودہ حکومت نے کئی ماہ تک چیئرمین کشمیر کمیٹی نہیں  بنایا ، جب شور ہوا تو فخر امام کو بنایا ، پھر فخر امام کو ہٹایا اور نیا چیئرمین لگا دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ ایک طرف دوہزار چالیس لوگ کشمیر میں زخمی کیے گئے ، عمران خان نے اقوام متحدہ میں اچھی تقریر کی تھی ، عمران خان کی اس تقریر کے بعد خاموشی طاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے اور کشمیر کے لیے جدوجہد ترک کرنے کے وعدے کیے گئے ، کشمیریوں کو تقسیم کرنے کے لیے باڑ لگائی گئی ہے۔

The post ہر حکومت نے آزاد کشمیر کو ہی فتح کرنے کی کوشش کی ہے ، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email