اینڈرائڈ فون میں چھپا ایسافیچر، جس سے بنا بلوٹوتھ تصویریں ایک موبائل سے دوسرے موبائل میں منتقل ہو سکتی ہیں؟

اینڈرائڈ فون میں چھپا وہ کون سا فیچر ہے جس کے ذریعے  بلوٹوتھ استعمال کیے بغیر تصویریں یا ویڈیو ایک موبائل سے دوسرے موبائل میں منتقل ہو سکتی ہیں؟ آئیں جانتے ہیں۔

جب بھی ہمیں تصاویریں یا ویڈیو شیئرکرنی ہوتی ہیں تو ہم وائی فائی یا ڈیٹا استعمال کر کے واٹس ایپ سے یہ کام کرتے ہیں لیکن اگر یہ دونوں ہی سہولیات میسر نہ ہوں تو ہم بلو ٹوتھ کا استعمال کر لیتے ہیں۔

 آگر آپ سے کہا جائے کہ آپ  واٹس ایپ اور بلو ٹوتھ کو استعمال کیے بغیر ایک موبائل سے دوسرے موبائل میں چیزیں منتقل کریں تو آپ کہیں گے یہ تو ممکن ہی نہیں۔

لیکن ایسا نہیں ہے ہمارے فون میں ایک ایسا خاص فیچر چھپا ہے جس کے ذریعے ہم با آسانی کچھ بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کا نام ہے نئیر بائی جی ہاں، بس اپنے فون کی سیٹنگ میں جائیں گوگل پر کلک کریں اور پھر نئیر بائی کا آپشن آن کر دیں۔

اس آپشن کو آن کرنے سے اپنے فون میں موجود کسی بھی نمبر پر اگر وہ فون آپ کے ارد گرد موجود ہو تو کچھ بھی شئیر کر سکتے ہیں مگر اس کے لئے دوسرے شخص کی اجازت طلب ہوگی اور جیسے ہی وہ ایکسیپٹ کرے گا تو آپ کچھ بھی شئیر کر سکیں گے۔

The post اینڈرائڈ فون میں چھپا ایسافیچر، جس سے بنا بلوٹوتھ تصویریں ایک موبائل سے دوسرے موبائل میں منتقل ہو سکتی ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email