ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کا کیا مطلب ہے؟

ٹوئٹر، ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر شخص اپنی رائے اور جذبات کا اظہار باآسانی  کرسکتا ہے لیکن شرائط و ضوابط کے دائرے میں رہتے ہوئے ۔

اس پلیٹ فارم پر اپنے پسندیدہ لوگون کو فالو کیا جاتا ہے تا کہ ان کی آراء سے آپ ہر وقت باخبر رہیں۔

لیکن آج کل لوگ زیادہ فالورز حاصل کرنے کے لئے یا اکاؤنٹ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے بہت سارے لوگ اپنے اکاؤنٹ کو پیشہ ورانہ اکاؤنٹ میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

حال ہی میں ٹوئٹر نے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے کے طریقہ کار کا  جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے جس کی شرائط کو پورا کر کے آپ اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔

ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اکاؤنٹ حقیقی، قابل اعتماد اور عوام کے لیے دلچسپی کا حامل ہے، اور یہ کہ اکاؤنٹ اپنے فالورز کو درست معلومات مہیا کرتا ہے۔

ٹوئٹر نے اکاؤنٹ کی توثیق کے نئے معیارات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی چھ قسم کے اکاؤنٹس کی تصدیق کرے گی جن میں کمپنیاں، برانڈز یا تنظیمیں، تفریحی شعبے بشمول ڈیجیٹل پیشہ ور افراد، نیوز تنظیمیں اور صحافی، کھیلوں سے متعلق، سرکاری اور سیاسی شخصیات، کارکنان، منتظمین اور دیگر بااثر افراد کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔

اگر آپ بھی اپنے ٹوئٹ اکاؤنٹ کی تصدیق کرنا چاہتے ہیں تو یہ اسٹیپ فالو کریں۔

 ترتیبات اور رازداری کے مینو پر جائیں۔

 اکاؤنٹ کی معلومات والے ٹیب پر کلک کریں۔

 درخواست کی توثیق پر جائیں۔

پھر مینو کی درخواست پر کلک کریں۔

The post ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کا کیا مطلب ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email