پیٹرول کی قیمت میں اضافےسےتمام چیزیں مہنگی ہوں گی ، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافےسےتمام چیزیں مہنگی ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک ماہ کےدوران پیٹرول کی قیمتوں میں 8 روپےاضافہ ہوا ، وزراء کہتےہیں قیمتیں کنٹرول کرناصوبوں کی ذمہ داری ہے ، کےپی کے اور پنجاب میں انکی حکومت ہے،قیمتیں کیوں کنٹرول نہیں ہوئیں؟

انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت کی وجہ سےملک میں مہنگائی ہے ، عوام کوروناکےساتھ مہنگائی سےبھی پریشان ہے ، کراچی میں موبائل وین کےذریعےبھی ویکسین لگائی جارہی ہے ، کراچی میں12موبائل وینزکےذریعےویکسین لگائی جارہی ہے ، سندھ کےہرضلع میں ویکسینیشن کی جارہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی شرح 9 فیصد ہو گئی ہے ، لوگ کہہ رہےتھےسندھ حکومت جلد بازی میں فیصلے کر رہی ہے ، سندھ حکومت صرف لاک ڈاؤن اوربندشوں پرتوجہ نہیں دےرہی بلکہ ویکسینیشن کویقینی بنانےپربھی توجہ دےرہی ہے ، ہماراٹارگٹ3لاکھ سےزائدافرادکوروزانہ ویکسین لگاناہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل یومیہ 50 سے 60 ہزار افراد ویکسین لگواتے تھے ، سندھ میں مزید ویکسینیشن سینٹرزقائم کررہےہیں ، گزشتہ24گھنٹوں میں 2 لاکھ 90 ہزارافراد نے ویکسین لگوائی ، سندھ حکومت عوام کوکورونا سے بچانے کیلئےاقدامات کررہی ہے۔

The post پیٹرول کی قیمت میں اضافےسےتمام چیزیں مہنگی ہوں گی ، مرتضیٰ وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email