بھارت میں کشمیریوں کا استعمال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت میں کشمیریوں کا استعمال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اپنے چاٹر پر عمل کرواتے ہوئے کشمیریوں کے انسانی حقوق بحال کروائے۔

  انہوں نے کہا کہ مودی کا 5 اگست کا جارحانہ اقدام جمہوری آزادی پر شب خون ہے، رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر ، وزیراعظم اور وزیر خارجہ آرام سے نہ بیٹھے ہوتے، پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو ارکین پارلیمنٹ دنیا بھر بھارت کے خلاف رائے عام پیدا کرتے، عمران خان بے شک ہم سے انتقام کا شوق پورا کریں مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ 2 سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے، ہمیں کشمریوں کو رائے شماری کا جمہوری حق دلوانے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کرنی ہوگی۔

The post بھارت میں کشمیریوں کا استعمال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے، آصف زرداری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email