پاکستانی کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں،عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم استحصال کے موقع پر  پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات سے کشمیریوں کا جذبہ توڑنے میں ناکام ہو چکے ہیں جبکہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کا کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جموں اور کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے نا گزیر ہے ، 5 اگست 2019 کو بھارت نے بین الاقوامی قوانین توڑنے کی کوشش کی۔

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنا چاہتا ہے ، بھارت جو سلوک اپنی اقلیتوں سے کر رہا ہے وہی کشمیر کے ساتھ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کو تنبہہ کرتے ہیں کہ پاکستان ایک مظبوط قوم ہے ، بھارت کو تنبیہہ کرتا ہوں کہ وہ آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر کو پاکستان کے آئین اور جسم کا حصہ ہونا تھا۔

صدر پاکستان نے مزید کہا کہ جب تک 370 اے اور 35 اے واپس نہیں لیتے بھارت سے بات چیت نہیں ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

 

 

 

The post پاکستانی کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں،عارف علوی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email