مہوش حیات اب بےنظیر کا کردار ادا کرینگی

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ایک فلم  میں اب پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئینگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محترمہ بےنظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنائی جارہی ہے جس میں اداکارہ مہوش حیات بطور مرکزی کردار شامل ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس فلم کے حوالے سے وہ ابھی کچھ زیادہ بتا نہیں سکتی ہیں لیکن فی الحال فلم کی اسکرپٹ پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ایک بڑا پروجیکٹ ہے جس کو تیار کرنے کیلئے وقت درکار ہے۔

خیال رہے کہ مہوش حیات پاکستانی شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری کی ایک بہترین اداکارہ اور ماڈل ہیں ۔

مہوش حیات کو حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی بہترین کارکردگی پر تمغہ امتیاز بھی مل چکا ہے تاہم اداکارہ عوام اور شہریوں کے بنیادی اصولوں کے لئے ہمیشہ پرعزم رہتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بنیادی اصولوں کے حوالے سے بات کی تھی۔

بعدازاں اداکارہ نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا، ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں جہاں مجھ سمیت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اقتدار میں موجود افراد کا احتساب کرے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ تمام چیزیں آپ ہی کے گندے ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔

The post مہوش حیات اب بےنظیر کا کردار ادا کرینگی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email