وزیرِ اعظم کی سندھ پیکیج منصوبوں پر کام کرنے کی ہدایات جاری

وزیرِ اعظم عمران خان نے گرین لائن کی متعین شدہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے اور سندھ پیکیج کے تحت منصوبوں پر بھی تیزی سے کام کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی جس میں سندھ کی مجموعی صورتحال خصوصا امن و امان اور کورونا کی صورتحال  اور عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں سندھ میں وفاق کے جاری ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر صوبہ سندھ کے پہلے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے گرین لائن پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئے۔

ملاقات میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، رکنِ قومی اسمبلی غوث بخش مہر، رکنِ صوبائی اسمبلی علی گوہر مہر اور صفدر عباسی نے شرکت کی۔

The post وزیرِ اعظم کی سندھ پیکیج منصوبوں پر کام کرنے کی ہدایات جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email