پیپلزپارٹی کراچی والوں کو بد دل کر رہی ہے ، مصطفیٰ کمال

 پاک سر زمین پارٹی پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی والوں کو بد دل کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ سندھ کے لوگوں, شہری علاقوں پر ظلم ہو رہا ہے، کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں کراچی اور سندھ کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔

پی ایس پی کے چیئرمین نے کہا کہ پانی کی لائینوں پر غیر قانونی ہائیڈرنٹ بنا دیے گئے ہیں جبکہ گرین لائین منصوبہ بھی تاحال مکمل نہ ہو سکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم پر بھی جعلی ڈومیسائل بنائے گئے, شہریوں کو نوکری نہیں دے رہے ہیں سندھ میں 10 ہزار 242 ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود بدترین جگہ ہے رہنے کے لیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے پاس اتنی سیٹ نہیں ہے کہ وہ اپنی حکومت بچا سکے، پیپلز پارٹی نے عمران خان کی حکومت کی مدد کی۔

مصطفیٰ کمال کا کنا تھا کہ سول اسپتال کے وارڈ کے اندر گھس کر کتے نے ڈاکٹر اور تین مریضوں کو کاٹا، حیدرآباد میں 12 لوگ مر گئے پی ایم ٹی پھٹنے سے ایک سرکاری آدمی نہیں گیا کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سے اب کوئی امید نہیں رشوت کا بازار گرم ہے، جائز کام پر بھی اب رشوت لی جاتی ہے

  پی ایس پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ڈھائی تین کروڑ کی آبادی میں چند ویکسینیشن سینٹر بنائے گئے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کرانے کو تیار ہی نہیں ہیں، عام انتخابات نہ کراوائے جائے اور وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی جگہ ایڈمنسڑیٹر لگا دیا جائے تو آئین خطرے میں پڑ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری کو بنیادی حقوق دینے والے بلدیاتی نظام کے انتخابات کرانے کے بجائے کہہ رہے کہ حالات نہیں ہے الیکشن کے اس لیے ایڈمنسڑیٹر لگایا جا رہا ہے۔

پی ایس پی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ سب کہتے ہیں کہ مہاجروں کو ایک ہوجانا چاہیے لیکن مصطفی کمال مہاجر کے نام پر اس لیے ایک نہیں ہو رہا کیونکہ اس کا سب سے زیادہ نقصان مہاجروں کا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں لاکھوں لوگ پختون, بلوچ ہے ،مہاجر 35 سال سے ایک تھا مہاجر سیاست کا سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کا ہوتا ہے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھی بھائیوں کو ورغلاتی ہے کہ دیکھو مہاجر سندھ کے ٹکڑے کرنے کی بات کر رہے ہیں،آج لڑائی کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

  1.   پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ شرعی طور پر لسانی سیاست کی اجازت نہیں ہے، میں سندھی, پنجابی, پختون اور بلوچوں سے اس لیے پیار کرتا ہوں کیونکہ وہ امتی ہے۔

The post  پیپلزپارٹی کراچی والوں کو بد دل کر رہی ہے ، مصطفیٰ کمال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email