مودی نے اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑا ئیں، سعید الحسن

وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ مودی نے 5اگست2019ء کو اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑا ئیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے یوم استحصال کشمیرکے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بھارت نے غیر قانونی طورپر مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے انسانی حقوق کو پامال کیا ہے۔

وزیر اوقاف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اورغیر قانونی اقدام کو ہر سطح پرپہلے بھی بے نقاب کیا ہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔

سعید الحسن کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں کی آواز دبا نے کیلئے ظلم کا ہرہتھکنڈہ استعمال کیا ہے ۔

وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ خاموش تماشائی بننے کی بجائے کشمیریوں پر مظالم بند کرائے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کا حل ضروری ہے۔

The post مودی نے اقوام متحدہ کے ضابطوں کی دھجیاں اڑا ئیں، سعید الحسن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email