کشمیر پریمیئر لیگ سے کشمیر کے میدان بھی آباد ہوں گے، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ سے کشمیر کے میدان بھی آباد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے مظفرآباد ٹائیگرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی شروعات سے پہلے ہی مودی سرکار نے سازش شروع کردی۔

فرخ حبیب نے کہا کہ یہ کیسا نرندر مودی اور بھارتی کرکٹ بورڈ ہے جو کشمیر پریمیئر لیگ سے ڈرا ہوا ہے، نرندر مودی آر ایس ایس کا نظریہ کرکٹ کے اندر بھی لے آیا ہے۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا کامیاب انعقاد ہوگا اور عالمی سطح پر پیغام جائےگا کہ کشمیری محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اولمپکس کے اندر ارشد ندیم نے فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کیا جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، کشمیر پریمیئر لیگ دیکھنے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم بھی ضرور جائیں گے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ سے کشمیر کے میدان بھی آباد ہوں گے اور آزاد کشمیر کا ٹیلنٹ بھی ابھر کر سامنے آئے گا۔

The post کشمیر پریمیئر لیگ سے کشمیر کے میدان بھی آباد ہوں گے، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email