ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہیں کتنی ہوتی ہیں؟ تفصیلات عوام کے سامنے آگئیں

معلومات تک رسائی قانون کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے بڑا اقدام اٹھالیا، ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور ہائی کورٹ کے ججز کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات پبلک کر دیں۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری قانون کو چیف جسٹس کی جانب سے خط لکھا۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اور ججز میں نا گورنمنٹ اسکیم نا کسی اور اسکیم میں پلاٹ کے لیے اپلائی کیا نا پلاٹ الاٹ ہوا، پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق شہری کو چیف جسٹس ،ججز کی مراعات کی معلومات شئیر کریں۔

شہری نے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی مراعات سے متعلق معلومات کی درخواست دی تھی، پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 2 جون کو فیصلہ دیا شہری کو معلومات تک رسائی قانون کے تحت معلومات دی جائیں۔

The post ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہیں کتنی ہوتی ہیں؟ تفصیلات عوام کے سامنے آگئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email