بلاول بھٹو زرداری کا سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےوزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر آبپاشی سہیل انور سیال، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ، وزیر خوراک ہری رام کشوری لال اور وزیر اوقاف فراز ڈیرو کو وزارتوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ملاقات میں بلاول بھٹو کے سیکرٹری جمیل سومرو نے لاڑکانہ میں شکست کی انکوائری رپورٹ بلاول بھٹو کو پیش کی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق شکست میں نثار کھوڑو اور سہیل انور سیال کا کردار رہا۔

اس کے علاوہ نثار کھوڑو اور سہیل سیال بلاول بھٹو زرداری کی میٹنگ سے اٹھ کر چلے گئے۔

The post بلاول بھٹو زرداری کا سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email