شہباز شریف کے خلاف نیب نے نئی انکوائری شروع کردی

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف نیب نے سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پر نئی انکوائری شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف نیب ایگزیکٹو بورڈ نے آج انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف پر بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹراننسفر کرنے کا الزام ہے ، شہبازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا ناجائز استعمال کرکے سرکاری زمین ٹرانسفر کروائی۔

اس کے علاوہ شہبازشریف کے ساتھ نیب نے سابق رکن قومی اسمبلی بلیغ الرحمان اور سابق کمشنر عاطف کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی ہے۔

The post شہباز شریف کے خلاف نیب نے نئی انکوائری شروع کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email