سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اقتصادی تعاون سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور سے ملاقات کی جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ، زراعت، ٹیکسٹائل  انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں پاک چین شراکت انتہائی مفید ثابت ہوگی ،    پاکستانی، چینی کاروباری اداروں کی شراکت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور سی پیک منصوبوں پر کام  کی رفتار کو تیز کیا جائے گا ، سی پیک میں نئے منصوبوں کو بھی شامل کیا جائے گا ، چینی کمپنیوں، سرمایہ داروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے۔

The post سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اقتصادی تعاون سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email