تعلیمی اداروں کے حوالے سے شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا

تعلیمی اداروں کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبے تعلیمی سرگرمیاں بحال رکھنے پر متفق نظر آئے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بچوں کی صحت اور تعلیم دونوں کا خیال رکھیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں عملے کی ویکیسینیشن 31اگست تک کروانے کا کہا ہے۔ یونیورسٹیوں میں ڈرائیورز اور دوسرے عملے کی بھی ویکسینیشن کا کہا گیا ہے، وزراء اپنے اپنے صوبوں میں یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی ویکسینیشن کروائیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ بچے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ آئیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ تعلیم کے سلسلے میں اگلا اجلاس 25 اگست کو ہوگا، 25اگست کو ہم صحت کے حوالے سے ایشوز کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

The post تعلیمی اداروں کے حوالے سے شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email