لاہور کے علاقے ہنجروال سے لاپتا ہونے والی 4 بچیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور کے علاقے ہنجروال سےلاپتاہونےوالی4بچیو ں کی اندرونی کہانی سامنےآگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال سے چاروں بچیاں سہانےمستقبل کےلیےگھرچھوڑکرگئیں ، کنزہ اورانعم نےپڑوسی اکرم کی بیٹیوں عائشہ اورثمرین کوساتھ ملایا اور گھر سے چلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق چاروں بچیوں نےحالات سےدلبرداشتہ ہوکرگھرسےبھاگنےکی ٹھانی ، چاروں بچیاں چاہتی تھیں کہ ان کےپاس بہت ساپیسہ آجائے ، چاروں بچیاں قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کےقریب رکشےسےاترگئیں اور ایک اوررکشا ڈرائیورکے ہتھےچڑھ گئیں ، رکشاڈرائیورکی بیوی اوراسکادوست بھی اپنی بیوی کےساتھ بچیوں کےہمراہ تھے ، رکشا ڈرائیورنےچاروں بچیوں کوجسم فروشی کےاڈےپربیچنےکاپروگرام بنایاتھا۔

پولیس اس معاملےمیں اب تک2خواتین سمیت6افرادکوگرفتارکرچکی ہے ، پولیس نے عمول کے مطابق  قحبہ خانے پر چھاپہ مارا تو ایک نوجوان شہزاد پکڑا گیا ، شہزاد نے پولیس کو بتایا کہ لاہور کی چار بچیاں قحبہ خانے میں موجود ہیں ، شہزاد کی نشاندہی پر چاروں بچیاں قحبہ خانے سے برآمد ہو گئیں ، قحبہ خانے کی مالکن کے انکشاف  پر رکشہ ڈرائیور قاسم اور اس کی بیوی کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ساہیوال میں گرفتارملزمان میں رکشا ڈرائیورقاسم ، شہزاد ، نعیم ، آصف ، شوکت علی ، شازیہ اورزینت شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رکشہ ڈرائیور قاسم نے بچیاں قحبہ خانے کو بیچی تھیں۔

The post لاہور کے علاقے ہنجروال سے لاپتا ہونے والی 4 بچیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email