پاکستان ریلوے اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولےگی، اعظم سواتی

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولےگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ریلوے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہدائے پولیس کے اس تاریخی دن پر ریلوے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو دل کی گہرائیوں سے عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مزید کہا کہ تمام شہداء کی خدمات کو دلی طور پر سراہتا ہوں، پاکستان ریلوے اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولےگی۔

The post پاکستان ریلوے اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولےگی، اعظم سواتی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email