وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ سے متعلق اہم اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ سے متعلق سندھ اسٹریٹیجی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی حکومت  نےسندھ کی عوام کو ریلیف دینے کے بڑے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

 سندھ اسٹریٹیجی کمیٹی اجلاس میں وفاقی حکومت کے ساتھ مشاورت مکمل ہو گئی، وفاقی وزراء نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پہلا ٹارگٹ سندھ سے ڈاکو راج کا خاتمہ کرنا ہے،  سندھ کے عوام کو ڈاکووں، بھتہ خوروں، منشیات فروشوں جرائم پیشہ افراد سے نجات دلائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا ہر جگہ پر محاسبہ کیا جائے گا، اور سندھ بھرمیں امن و امان یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ رینجرز، اے این ایف، ایف آئی اے، اور کسٹم کو سندھ میں متحرک کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اسٹریٹیجی کمیٹی  کے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ  چاروں وفاقی ادارے باہمی اشتراک سے کارروائی کی اپنی اپنی منصوبہ بندی بھی کریں گے۔

The post وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سندھ سے متعلق اہم اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email