کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کاسامنا کرنےکیلئے تیار رہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنےکیلئے تیار رہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں پرلیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ آرمی چیف نے سالانہ کمانڈنگ آفیسر کانفرنس کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کے اعلی پیشہ وارانہ معیار، آپریشنز میں بھرپور شرکت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی جی آرمز کمانڈر بلوچ رجمنٹل سینٹر بھی اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر کمان کرنے والے پیشہ وارانہ ایکسیلنس حاصل کرنے پر توجہ دیں جبکہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پر بھی توجہ دیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کاسامنا کرنےکیلئے تیار رہیں جبکہ کمانڈرز تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی خود کو تیار کریں۔

The post کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کاسامنا کرنےکیلئے تیار رہیں، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email