پوری پاکستانی قوم شہدائے پولیس کے لہو کی مقروض ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم شہدائے پولیس کے لہو کی مقروض ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی وین سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج کا دن پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرنے کا دن ہے کہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں جس طرح انہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے جس طرح فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ،پوری پاکستانی قوم ان کے لہو کی مقروض ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ آج کا دن پولیس شہداء کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے کہ انہوں نے ایسے سپوت پیدا کئے جو شہریوں کی جان ومال کی حفاظت میں قربان ہوگئے۔

The post پوری پاکستانی قوم شہدائے پولیس کے لہو کی مقروض ہے، وزیر داخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email