کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے سی اے اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے سی اے اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے سی اے اے کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے اور ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کام کرنے والے ملازمین کے فوری اعداد و شمار بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاریکٹر ایچ آر سی اے اے اور تمام ائیرپورٹس منیجرز کے ماتحت ملازمین کی کورونا ویکسینیشن کے اعداد شمار فوری فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور سی اے اے میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کروانے والے ملازمین کی تنخواہیں روکنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

The post کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے سی اے اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email