ہر فورم پر دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ، راجہ فاروق حیدر

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ایوان کے اندر اور باہر ہر فورم پر دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ اسپیکر قانون ساز اسمبلی نےپہلے دن ہی روایات کو پامال کرتے ہوئے ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جس طرح وزیراعظم نامزد کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ آزادکشمیر کو کس طرح دیکھتے ہیں ، 25 جولائی کو جو آزادکشمیر کی عوام کےساتھ ہوا اس پر بات کرنا چاہتے تھے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ نومنتخب قائد ایوان سے پہلے روایت رہی ہے کہ اپوزیشن اور جانے والا وزیراعظم بات کرتا ہے ، اسپیکر نے کسی کے اشارے پر ہمیں بات نہیں کرنے دی ہم بات کرتے رہیں گے۔

The post ہر فورم پر دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ، راجہ فاروق حیدر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email