نمرہ خان نے رشتوں کے ٹوٹنے کی بڑی وجہ بتا دی

پاکستان  شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو مین اہم انکشاف کر دیا۔

 حل ہی میں نمرہ خان نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے دوران پروگرام  میاں بیوی جیسے قیمتی رشتے ٹوٹنے کی وجہ سے متعلق بات کی ہے۔

اداکارہ نمرہ خان

گزشتہ سال لاک ڈاؤن میں سادگی سے نکاح کرنے والی نمرہ خان نے اپنے  انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال سے گریز کیا۔

 نمرہ خان کا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہم اس پر بات نہیں کر سکتے پلیز۔

نمرہ خان کے اس جواب پر شو کے میزبان، پاکستانی لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز نے موضوع بدلتے ہوئے نمرہ خان سے سوال پوچھا کہ اُن کے خیال میں رشتوں کے ٹوٹنے کی وجہ کیا ہے؟

میزاب نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اتنی معلومات اور تصویریں شیئر کرنا درست ہے؟

جس کا جواب دیتے ہوئے نمرہ خان نے کہا کہ اُن کے خیال میں قیمتی رشتے ٹوٹنے کی وجہ ہی سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کو بہت زیادہ دکھانا اور نمائش کرنا بن رہی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے فیصلوں کے علاوہ دوسروں کے تبصروں پر بہت زیادہ دھیان اور انہیں اہمیت دینا ہی رشتے ٹوٹنے کی وجہ بنتی ہے۔

نمرہ خان کا کہنا تھا کہ ’آج کل کے لوگ اپنے رشتوں کی بہت زیادہ نمائش کرنے لگ گئے ہیں، اس بات پر بہت دھیان دیا جاتا ہے کہ لڑکا اتنا مشہور ہے، لڑکی اتنی مشہور ہے، دونوں کو کیمرے کا سامنے پیشے کے لحاظ سے دیکھا جاتا ہے اور اندر رشتے کا حال وہ دونوں ہی جانتے ہیں

The post نمرہ خان نے رشتوں کے ٹوٹنے کی بڑی وجہ بتا دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email