انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی  کو بے نقاب کریں، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا ،سول سوسائٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی  کو بے نقاب کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت نے مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبری گمشدگیاں، عصمت دری اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔

وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ وادی میں سیاسی  عمل کو فوجی طاقت سے روک دیا گیا ہے۔ غیرقانونی مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں 5 اگست کے غیرقانونی اقدام پر تین بار  مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہوچکی ہے۔ عالمی میڈیا ،سول سوسائٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی  کو بے نقاب کریں۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت غیرقانونی مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، عالمی برادری کو غیرقانونی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے۔

The post  انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی  کو بے نقاب کریں، وزیرخارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email