ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ز یر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری آبپاشی نے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب بریفنگ دی۔

اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جا ئزہ لیا گیا جبکہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے کے لئے ڈیم بنانے کے منصوبے پر پیشرفت کابھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ آبپاشی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کومزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منصوبوں کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کیا جائے اور کوہ سلیمان کے علاقے سوڑا ڈیم کے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیزکی جائے۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ہر سال موسم برسات میں پہاڑی نالوں میں بہنے والا پانی ضائع ہوتا ہے، اس پانی کو محفوظ کرکے استعمال میں لانا بہت ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہل ٹورنٹس کے پانی کومحفوظ کر کے زرعی اور آبپاشی کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، حکومت محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کی مقرر کردہ مدت میں تکمیل کیلئے پورا سپورٹ کرے گی۔

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوڑا میں ڈیم بننے سے تونسہ تک لوگوں کو وافر پانی ملے گا اور زرعی شعبہ میں ترقی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، سوڑا ڈیم کا منصوبہ علاقے کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا-

اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری خزانہ اور نیسپاک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

The post ڈیم کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email