منشا پاشا کا موبائل فون پھٹ گیا، تصاویر وائرل

پاکستان شوبز وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا فون دورانِ چارجنگ پھٹ گیا۔

منشا پاشا نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو ایک خوفناک حادثے سے آگاہ کیا ہے۔

اداکارہ منشا پاشا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

منشا پاشا کا موبائل فون پھٹ گیا، تصاویر وائرل

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے فون کی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منشا پاشا کا موبائل فون جلا ہوا۔

منشا پاشا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ یہ اُن کے فون کا پُرانا ماڈل ہے جو اُنہوں نے کسی کو استعمال کرنے کے لیے دیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اُن کا یہ فون ٹیلی وژن کے ساتھ ہی چارجنگ پر لگا ہوا تھا اور اُسی دوران یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔

منشا پاشا نے مزید کہا کہ میں نے اس خوفناک حادثے میں اپنے فون کا تمام ڈیٹا کھودیا اور میں نے وہ کہیں ٹرانسفر بھی نہیں کیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شُکر ہے اس حادثے میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

The post منشا پاشا کا موبائل فون پھٹ گیا، تصاویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email