کے پی ایل پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے ، عمر ایوب

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ کے پی ایل پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کے پی ایل مظفرآباد ٹائیگرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک چیز کے پی ایل نے ثابت کی ہے کہ ہندوستان اور مودی سرکار کی دم پر پاؤں رکھا ہے ، میں نے کہا تھا وہاں سے چیخوں کی آواز آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ جو اسٹیڈیم کے سامنے چھولے بیچ رہا ہوگا ریڑھی والا اسکی چاندی ہوگی ، آپ نے کے پی ایل کے ذریعے تاریخ رقم کی ہے۔

وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ یہ ایک سنہری موقع ہے کہ آپ کے کرکٹرز سامنے آئیں ، ہمارا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آئے گا ، ہماری حکومت کی طرف سے سپورٹ رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

The post کے پی ایل پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے ، عمر ایوب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email