اسکول جاری کردہ احکامات کے مطابق کھلے رہیں گے، مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے اسکول جاری کردہ احکامات کے مطابق کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے آن لائن شرکت کی۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ منعقدہ اجلاس میں تعلیم کے شعبے سے جڑے تمام امور کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر مراد راس نے یہ بھی کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسینیشن کے بغیر اس وباء پر قابو پانا ممکن نہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ صوبے بھر کے اسکول جاری کردہ احکامات کے مطابق کھلے رہیں گے، تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت ہو گی۔

The post اسکول جاری کردہ احکامات کے مطابق کھلے رہیں گے، مراد راس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email