یاسر حسین، وزیراعظم عمران خان سے شدید ناراض

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جیل میں گھر کا کھانا فراہم کرنے پر برہم ہو گئے۔

اداکار یاسر حسین ملزم ظاہر جعفر کو جیل میں گھر کا کھانا فراہم کرنے پر دی جانے والی سہولت پر وزیراعظم عمران خان سے شدید ناراض ہیں۔

یاسر حسین، وزیراعظم عمران خان سے ناراض

یاسر حسین نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اپنی اسٹوری میں کہا کہ اُس بےحس ظاہر کو جیل میں بھی گھر کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے جس نے نور کا سر کاٹ کر الگ کردیا تھا۔

اداکار نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ جب اتنے بڑے کیس میں یہ سب ہورہا ہے تو غریبوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نیا ہے لیکن حالات وہی پُرانے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

نور مقدم کے قتل کامقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے، مقدمہ میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 27سال ہے اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔

جبکہ پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا۔

The post یاسر حسین، وزیراعظم عمران خان سے شدید ناراض appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email