میچز متاثر ہونے سے مایوسی ہوئی مگر موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ، حسن علی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ میچز متاثر ہونے سے مایوسی ہوئی مگر موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے، بارش میں بھی کھلاڑی ہر وقت پرجوش تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر زیادہ میچز کھیل پاتے تو اچھا ہوتا اور اعتماد ملتا ، ایک صفر سیریز جیتے اس پر بھی خوش ہیں ، ٹیسٹ سیریز پر نظریں ہیں، تیاریوں کا اچھا وقت ہے ، میری ریڈ بال میں کارکردگی اچھی جارہی ہے، اس سلسلے کو جاری رکہوں گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ وقار یونس کی کوچنگ میں بولنگ کی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے محنت کررہے ہیں ، ورلڈ کپ میں وقت ہے اس سے پہلے غلطیوں پر قابو پالیں گے ، ٹیسٹ سیریز میں ہماری سائیڈ کافی بیلنسڈ ہے۔

The post میچز متاثر ہونے سے مایوسی ہوئی مگر موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ، حسن علی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email