رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلی صلاحیت میں مزید اضافہ کیاجائے گا ، حماداظہر

وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلی صلاحیت میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے وفد نے وزیرتوانائی حماد اظہر سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

حماد اظہر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت گردشی قرضے کے بھاؤ میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، مالی سال 2020-21 میں گردشی قرضے میں صرف 130 ارب روپے کا اضافہ ہواہے۔

وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت گردشی قرضے کے بھاؤ میں 408 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے ، حالیہ موسم گرما میں بجلی کی طلب میں 20 فیصد اضافہ توانائی شعبے کے لیےمثبت پیش رفت ہے اور حکومت نے اس مقصد کے لیے فنڈز مختص کردیے ہیں۔

ورلڈ بینک کے وفد نے کہا کہ پاکستان چھ سے سات فیصد کی شرح نمو حاصل کرسکتاہے۔

The post رواں مالی سال کے اختتام تک ترسیلی صلاحیت میں مزید اضافہ کیاجائے گا ، حماداظہر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email