کشمیری ووٹ چوروں کو ووٹ نہیں دیتے ، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کشمیری ووٹ چوروں کو ووٹ نہیں دیتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن بیچنے والوں کا جیت کا نعرہ لگانا خود فریبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف عالمی سطح پر ایک بھی مذمتی قرارداد منظور کرائی ہے تو کشمیریوں کو دکھائیں ، تین سال اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں قید اور جھوٹے الزامات لگا کرحکومت چلانے کی کوشش کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر جیلیں بھر کر بھی یہ نالائق اور چور حکومت نہ چل سکی ، شیدا ٹلی چورن بیچنے کے بجائے ثبوت دے کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کے لیے کیا کیا؟

The post کشمیری ووٹ چوروں کو ووٹ نہیں دیتے ، رانا ثناءاللہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email