شہداء قوم کا فخر ہیں جن کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، رحمان ملک

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں جن کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ یوم شہداء پولیس کے موقع پر پولیس کے شہداء اور ان کے بہادر اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں، شکست و ذلت دہشتگردوں، سفاک قاتلوں و جرائم پیشہ عناصر کا مقدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے نفرت و پولیس سے محبت کے اظہار کا دن ہے، شہداء سے محبت اور انکے بچوں و خاندان کا ریاست کی طرف سے کفالت اور بھرپور خیال رکھنا ہے۔

سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ پولیس کے شہداء کا مالی امداد بڑھایا جائے اور ان کے بچوں کو پولیس میں ملازمتیں دی جائیں۔

The post شہداء قوم کا فخر ہیں جن کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، رحمان ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email