نادیہ حسین بھی وبا کی لپیٹ میں آگئیں، دعاؤں کی اپیل

پاکستان فیشن انڈسٹری کی ٹاپ ماڈل ، بیوٹیشن اور اداکارہ نادیہ حسین بھی کورونا وبا کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق نادیہ حسین نے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع  اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دیتے ہوئے بتایاکہ انہیں گزشتہ دو دنوں سے ہلکا بخار ہے، کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ بھی بتایاکہ وہ اسپٹنک فور ویکسین لگوا چکی ہیں اس کے باوجود کورونا وبا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

صدابہارماڈل و اداکارہ نے مداحوں سے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

The post نادیہ حسین بھی وبا کی لپیٹ میں آگئیں، دعاؤں کی اپیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email