وزیراعظم کی حکمت عملی نے کورونا وباء کی تباہی سے بچایا ، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کی حکمت عملی نے کورونا وباء کی تباہی سے بچایا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر موٹروے کے 43 شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، دو دہائیوں میں امن کے قیام کے لیے شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کو امن کی وجہ سے جانتی ہے ، آج دشمن مختلف قسم کی نئی سازشیں کر رہا ہے ، پاکستان نے دنیا کے امن کے لیے قربانیاں دیں ، بزدل دشمن افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ، 5 اگست کو دنیا کے صحافی پاکستان آ رہے تھے ان کو انڈیا نے روک دیا ہے ، کرکٹرز کو کشمیر میں آنے کے لیے دھمکایا جاتا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ تمام لوگوں سے کہوں گا کہ ماسک پہنیں ، بھارت میں لاکھوں لوگوں کی اموات ہوئیں ، این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ہی کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے بلوچستان میں سازشیں کیں ، کشمیر میں بھارت نے ظلم و ستم ڈھایا ، کورونا کا بہترین مقابلہ کرنے والے تین ممالک میں پاکستان شامل ہے ، ہم نے پاک مخالف تمام سازشوں کو ایکسپوز کرنا ہے ، ہمارے جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں گئیں ، امن کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔

The post وزیراعظم کی حکمت عملی نے کورونا وباء کی تباہی سے بچایا ، مراد سعید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email