شہباز گل کی عبد القیوم نیازی صاحب کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد ہونے پر مبارکباد

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے عبد القیوم نیازی صاحب کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد ہونے پرمبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر کے مشکل ترین اورایل او سی پر واقع حلقے سے منتخب نیازی صاحب بہادر کشمیری عوام کا بہترنمائندہ ثابت ہوں گے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے آپ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت کشمیری عوام کی فلاح کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

The post شہباز گل کی عبد القیوم نیازی صاحب کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد ہونے پر مبارکباد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email