ہم ہمیشہ علاج کی طرف جاتے ہیں لیکن ہمیں احتیاط کی طرف فوکس کرنا چاہیے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم ہمیشہ علاج کی طرف جاتے ہیں لیکن ہمیں احتیاط کی طرف فوکس کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ڈیجیٹل ہیلتھ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ ڈیٹا سے مستقبل کی ہیلتھ پالیسی تشکیل دی جاسکے گی، کورونا سے ملک بھر کے اسپتال بھر گئے تو ٹیلی میڈیسن سنٹرز بنانے کے خیال آیا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میرے آئیڈیے پر 24 گھنٹے میں پہلا ٹیلی میڈیسن سنٹر قائم کردیا، قوم میں خدمت خلق کا جذبہ موجود ہے، دس دن میں دس ہزار سے زائد ڈاکٹرز نے ٹیلی میڈیسن سنٹرز پر رضاکارانہ خدمت کے لئے خود کو رجسٹر کروایا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ہیلتھ اسٹاف کو کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ویکسین لگوائیں اور احتیاط کریں۔

The post ہم ہمیشہ علاج کی طرف جاتے ہیں لیکن ہمیں احتیاط کی طرف فوکس کرنا چاہیے، گورنر پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email