محترم عاصم باجوہ آپ کی خدمات کو سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر ہر جاری ایک پیغام میں کہا کہ محترم عاصم باجوہ آپ کی پاک فوج ، سی پیک  اور میڈیا  میں خدمات  کو سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر ہر جاری ایک پیغام میں عاصم باجوہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محترم عاصم باجوہ آپ نے اپنی پوری زندگی  جس طرح پاکستان کی خدمت کی ہے اسی وجہ سے آپ کا شمار اہم  شخصیات میں ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔

The post محترم عاصم باجوہ آپ کی خدمات کو سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا ، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email