پورے ملک میں قیام امن کیلئے پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ پورے ملک میں قیام امن کیلئے پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہر کی روشنیاں پولیس جوانوں کی شہادت کا ثمر ہیں، پولیس فورس نے شہادتوں کی لاذوال تاریخ رقم کی ہے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پولیس کے جانباز سپاہیوں کی شہادتوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

The post پورے ملک میں قیام امن کیلئے پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email