کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حکومتی دعوے دم توڑ گئے ہیں ، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حکومتی دعوے دم توڑ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ لادنے کے بجائے کم کریں ، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے بجلی، گیس، اشیائے خوردونوش مزید مہنگی کرنے کا ظلم نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ تعجب اس بات پر ہے کہ حکومت قرض پر قرض لیتی جارہی ہے اور مہنگائی بھی بڑھاتی جارہی ہے ، عوام اور عالمی مالیاتی اداروں سے جمع ہونے والا یہ سب پیسہ آخر جاکہاں رہا ہے اور خرچ کہاں ہورہا ہے؟

شہبازشریف نے کہا کہ آٹا چینی، دال گھی، دوائی بجلی سب کچھ مہنگاترین ہوگیا لیکن پھر بھی حکومت کا رونا دھونا جاری ہے ، کورونا بھی جاری ہے اور حکومت کا رونا دھونا بھی جاری ہے ، ملک میں آئندہ ایک سے تین ماہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے ، رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ہی تجارتی خسارہ 81.4 فیصد تک بڑھ گیا ہے ، درآمدات دوگنا بڑھ چکی ہیں، ڈالر کی قیمت اوپر اور روپے کی قدر مسلسل نیچے جا رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ جولائی کے مہینے میں امپورٹ بل 47 فیصد بڑھنا معاشی تباہی کے اشارے ہیں ، گزشتہ مالی سال کے 3.7 ارب ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 5.4 ارب ڈالر امپورٹس ہوئیں ، عوام پر ہر ماہ ، ہر ہفتے مہنگائی کی قیامت ڈھانے والے مزید اور کتنا ظلم کرنا چاہتے ہیں ، ظلم کے اس نظام کے خلاف عوام کا لاوہ پک رہا ہے، پھٹا تو کوئی نہیں بچے گا۔

The post کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے حکومتی دعوے دم توڑ گئے ہیں ، شہبازشریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email